Homeخبریںانڈیاکے ریاست اترپردیش میں افغان طلباء نے 3 انڈین طلباء کو زخمی...

انڈیاکے ریاست اترپردیش میں افغان طلباء نے 3 انڈین طلباء کو زخمی کردیا

اترپردیش( ہمگام نیوز ) اطلاعات کے مطابق انڈیا کے ریاست اتھرپردیش کے سب سے بڑے شہر نوئیدا میں افغان طلباء جو ساردا یونیورسٹی میں انٹرنیشنل اسکالرشپ کے تحت پڑھ رہے ہیں،گزشتہ روز صبح کے وقت 15 افغانی طلباء نے 3 انڈین طالبعلم کو مارا پیٹا تھا،جس سے وہ تینوں انڈین طلباء زخمی ہوئے تھے،ان میں ایک طالبعلم کی آنکھ زیادہ زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہے۔ جس سے مقامی طلباء میں سخت اشتعال پایا جاتاہے۔کل کے دن مقامی اسٹوڈنٹ زیادہ تعداد میں اکھٹے ہوکر یونیورسٹی گیٹ کو زبردستی کھولنے کی کوشش کی تھی،جہاں فورا پولیس نے معاملات کو قابو میں کرنے کی اپنی کوشش کی۔تازہ ترین اطلاعات کے مطابق مقامی طلباء اپنے ساتھیوں کی زخمی ہونے کی انتقام لینے کی خاطر دوبارہ اس طرف اکھٹا ہونے کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں۔تاہم کسی ناخوشگوار اطلاعات ابھی تک موصول نہیں ہوئی ہے۔

Exit mobile version