لسبیلہ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ لسبیلہ اوتھل کوسٹل ہائی وے ناکھٹی کے مقام پر گوادر سے کراچی اور کراچی سے گوادر جانے والی دو مسافر بسوں کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ، جس کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ھلاک اور 8 زخمی ہوگئے جن میں سے بعض زخمیوں کی حالت نازک ہے ۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اوتھل ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔