شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںاورناچ سے جبری لاپتہ نوجوان سمیت موسی خیل سے 3 ...

اورناچ سے جبری لاپتہ نوجوان سمیت موسی خیل سے 3 لاشیں برآمد

اورناچ ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان کے علاقہ اورناچ سے پانچ دن قبل سرکاری مسلح جتھے کے آلہ کاروں ہاتھوں اغوا ہونے والےحمزہ ولد نورجان نامی نوجوان کی لاش جھاو سے برآمد ۔

ذرائع کے مطابق مزکورہ نوجوان کو پانچ روز قبل خضدار کے علاقے اورناچ سے حکومتی حمایت یافتہ مسلح گروہ (ڈیتھ اسکواڈز) نے اغوا کرکے پاکستانی فورسز کے حوالے کردیا تھا۔

دوسری جانب موسٰی خیل سے ذرائع کا کہنا ہے کہ راڑہ شم گوزو کے پہاڑی سے دو نامعلوم افراد کی لاشیں ملی ہیں جنہیں بی ایچ یو راڑہ شم منتقل کیا گیاہے۔

تاہم دونوں کے ھلاکت کے محرکات معلوم نہیں ہوسکے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز