لندن( ہمگام نیوز ) بلوچ رہنما حیر بیار مری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ میں موجود ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی مسلمان کے ہاتھوں ایک دوسرے مسلمان قوم کی نسل کشی کا سخت نوٹس لے جس طرح پاکستان مقبوضہ بلوچستان میں بلوچ نسل کشی کا مرتکب ہو رہے ہیں.
یاد رہے پی ٹی آئی آفیشل اکاؤنٹ میں ٹویٹ آیا تھا پاکستانی وزیر اعظم نے او آئی سی اجلاس میں کہا تھا کہ او آئی سی کشمیر، فلسطین کے مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بات کرے.
بلوچ رہنما حیر بیار مری نے پاکستان کو آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ او آئی سی مسلمان کے ہاتھوں مسلمان کے استحصال پر بات کرے.
OIC should also take bold action against Muslim nations oppressing other Muslim nations, such as Pakistan's oppression of the people of occupied Balochistan https://t.co/jnuhYVWi33
— Hyrbyair Marri (@hyrbyair_marri) June 4, 2019