سه شنبه, اکتوبر 8, 2024
Homeخبریںاٹھائیس مئی بلوچ و بلوچستان کیلئے ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتی...

اٹھائیس مئی بلوچ و بلوچستان کیلئے ایک سیاہ دن کی حیثیت رکھتی ہے۔بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ

شال (ہمگام نیوز) بلوچ اسٹوڈنٹس فرنٹ کے مرکزی ترجمان نے  چاغی میں ایٹمی تابکاری کے حوالے سے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ اٹھائیس مئی انیس سو اٹھانوے کو ریاست پاکستان نے اپنے جوہری تجربے کیلئے بلوچستان کو لاوارث سمجھ کر  چاغی کے علاقے کوہ کامبران کو چُنا تاکہ کئی نسلوں تک بلوچ نسل کشی کی سبب بن جائے ۔ 26 سال گزر نے کے بعد بھی آج تک بلوچ قوم اس کے اثرات بھگت رہی ہے۔

ترجمان نے  کہا کہ دنیا میں جہاں بھی اگر ایٹمی تجربات کی جاتی ہے یا ایٹمی حادثات رونما ہوتی ہے تو وہاں کے ریاست اپنے شہریوں کیلئے تابکاری کے اثرات کی روک تھام کیلئے ہر طرح کے اقدامات کیے جاتے ہیں لیکن بدقسمتی سے بلوچستان میں آج تک ریاست کی طرف سے نا کوئی اقدامات اٹھائی گئی نا علاج معالجے کیلئے سہولیات میسر کی گئی ہیں۔

چھبیس سال گزر نے کے بعد کے تابکاری کے باعث پیدا ہونے والی مضر صحت کے اثرات سے  پورے بلوچستان متاثر ہو چکی ہے جہاں آب و ہوا کی زہر آلودگی کے باعث مختلف مہلک بیماریاں بلخصوص کینسر، ہیپاٹائیٹس، تھلسیمیا، جلد کے امراض، گلے اور دمے کے بیماریوں میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

ترجمان نے اپنے بیان میں مزید  کہا کہ  اس دور میں وفاقی سطح پر  مسلم لیگ ن کی حکومت تھی اور بلوچستان میں حکومتی قوم پرستی کا دعویٰ کرنے والے بلوچستان نیشنل پارٹی برسر اقتدار میں تھی،اور سردار اختر مینگل وزیر اعلیٰ تھے۔ چاغی تک جاتے ہوئے نواز شریف کے گاڑی کا ڈرائیور تھا اور روڈ کے کنارے میں بی این پی کے ہزاروں کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ لیکن آج وہی سردار آکر کہتا ہے کہ مجھے معلوم نہیں تھا کہ اس طرح کے اقدامات کی جارہی ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز