ویلنگٹن (ہمگام نیوز) 28 /اکتوبر /2025 — ایک تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ کی انشورنس کمپنی Maritime Mutual Insurance Association (MMIA) نے ایران اور روس کے خلاف عالمی تعزیرات کے باوجود ان کے تیل بردار جہازوں کو بیمہ فراہم کیا۔
ذرائع کے مطابق، کمپنی کے تحت بیمہ شدہ متعدد ٹینکرز نے گزشتہ برسوں میں 34.9 ارب ڈالر مالیت کا ایرانی و روسی تیل چین، بھارت اور دیگر ممالک تک پہنچایا۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ جہاز “سایہ دار بیڑے” (Shadow Fleet) کا حصہ تھے، جو اپنی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے جعلی دستاویزات اور ٹریکنگ ڈیٹا میں ردوبدل کرتے رہے۔
نیوزی لینڈ کے حکام نے اب کمپنی کے خلاف تفتیش شروع کر دی ہے، جس میں تعزیرات کی خلاف ورزی، رقم شویی اور دستاویزاتی جعلسازی کے الزامات شامل ہیں۔
دوسری جانب Maritime Mutual کا کہنا ہے کہ وہ “جان بوجھ کر کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں کرتی” اور اب “سایہ دار بیڑے” کے جہازوں کو بیمہ فراہم نہیں کرے گی۔















