ایرانشہر(ہمگام نیوز) اطلاع کے مطابق پہرہ ش (ایرانشہر) میں واقع علاقے ڈمن کے مقامی افراد نے ایک نامعلوم شخص کی لاش برآمد کرکے اسے شناخت کے لیئے ہسپتال منقتل کر دیا ـ تفصیلات کے قابض ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر(پہرہ) میں نامعلوم شخص کسی ویران میں مقامی افراد نے برآمد کرنے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔
رپورٹ موصول ہونے تک اس شخص کی شناخت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ علاقے کے مکینوں کی جانب سے اس شخص کی لاش کو دیکھنے کے بعد علاقے کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ سے رابطہ کیا گیا اور اسے ایمبولینس کے ذریعے ایرا شہر کے خاتم الانبیاء ہسپتال کے مردہ خانے میں پہنچایا گیا۔
ذرائع کے مطابق اس شخص کی موت کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے تاہم کہا جا رہا ہے کہ اس کے سر اور چہرے پر کئی زخم تھے۔