پنج‌شنبه, می 16, 2024
Homeخبریںمیرجاوہ میں دو بلوچ قبائل کے درمیان معززین اور متعبرین کی ثالثی...

میرجاوہ میں دو بلوچ قبائل کے درمیان معززین اور متعبرین کی ثالثی میں صلح کرا لی گئی

 

میرجاوہ(ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاع کے مطابق ہفتہ میرجاوہ شہر میں گنگوزہی (ریگی قبیلے کی ذیلی شاخ)اور میربلوچزہی کے دو بلوچ قبیلوں نے اپنے اختلافات کو ایک طرف رکھ کر معززین اور علاقائی متعبرین کی ثالثی سے ایک دوسرے کے ساتھ دیرینہ تنازعہ کا صلح کرکے ایک دوسرے کو گلے لگایا۔ تفصیلات کے ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر میرجاوہ میں دو بلوچ قبائل گنگوزہی اور میربلوچزہی نے اپنے دیرینہ تنازعات کو پس پشت ڈال کر ایک دوسرے کے ساتھ صلح کرکے آئندہ آپس میں جنگ نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

 

یہ بلوچی دیوان اجلاس متعبرین اور مذہبی رہنماؤں نے منعقد کیا تھا جن میں حاجی محمد اکبر ریگی (گنگوزہی)، ولی محمد کرد اور متعدد بلوچ علماء بھی شامل تھے۔

 

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان دونوں قبیلوں نے ایک دوسرے کو گلے لگا کر صلح اور بھائی چارگی کو قائم کرکے ایک دوسرے سے وعدہ کیا کہ وہ اختلافات کو مزید ہوا نہیں دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز