شنبه, نوومبر 23, 2024
Homeخبریںایرانشہر، مسلح افراد کے ہاتھوں پولیس کا ایک اہلکار اغوا

ایرانشہر، مسلح افراد کے ہاتھوں پولیس کا ایک اہلکار اغوا

ایرانشہر( ہمگام نیوز ) اطلاع کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی پولیس کے ایک کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے شہر ایرانشہر (پہرہ ) میں نامعلوم مسلح افراد نے ایرانی پولیس کے ایک اہلکار مہدی شاہ ریکی ولد امیر کو اغوا کرکے اپنے ساتھ لے گئے ۔

 ایک باخبر ذرائع نے بتایا مہدی ایرانشہر روڈ پولیس میں خدمات میں مصروف تھا۔ اس نے ہفتے کے روز ایک گھنٹے کی چھٹی لی اور اپنے بھائی کے ساتھ ایرانشہر چلا گیا ۔

 اس ذریعہ نے مزید کہا: “مسلح افراد نے ایرانشہر میں اس کی گاڑی کو روکا اور مہدی اور اس کے بھائی کو یرغمال بنا لیا۔ اور مہدی شاہ کو گاڑی سے اتار کر اپنے ساتھ لے گئے ۔

تاہم ابھی تک عدالتی اور پولیس حکام نے اس بلوچ کے اغوا کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز