شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںایرانشہر بلوچ حاملہ خاتون مسلح شخص کی فائرنگ میں جاں بحق،...

ایرانشہر بلوچ حاملہ خاتون مسلح شخص کی فائرنگ میں جاں بحق، نوزائیدہ بچے کو ایمرجنسی آپریشن کے ذریعے بچا لیا گیا

ایرانشہر ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ بلوچستان ایرانشھر ،رپورٹ کے مطاق 4 اگست 2025 کو ایرانشہر کے ایک محلے میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک بلوچ حاملہ خاتون جاں بحق ہو گئی، جب کہ اس کا نوزائیدہ بچے کو ڈاکٹروں کی بروقت کوششوں اور ایمرجنسی سیزیرین آپریشن کے ذریعے بچا لیا گیا۔ نوزائیدہ بچے اس وقت ایرانشہر کے اسپتال میں نوزائیدہ بچوں کی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج ہے۔

جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت “فاطمہ بنپوری” کے نام سے ہوئی ہے، جو کہ بنپور کی رہائشی اور سرباز میں مقیم تھی۔ وہ اپنے حمل کے طبی معائنے کے لیے ایرانشہر آئی ہوئی تھی اور اپنے ایک رشتے دار کے گھر قیام پذیر تھی۔

معلومات کے مطابق، فاطمہ اپنے معالج کے پاس جاتے ہوئے ایک نامعلوم مسلح شخص کی گولی کا نشانہ بنی۔ گولی اس کے سینے میں لگی اور وہ اسپتال خاتم‌الانبیا پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گئی۔ تاہم ڈاکٹروں نے نوزائیدہ بچے کو تقریباً آٹھ منٹ کی کوششوں کے بعد زندہ بچا لیا۔

ابھی تک حملہ آور کی شناخت یا اس فائرنگ کے پسِ پشت محرکات سامنے نہیں آ سکے ہیں۔

یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سال 2024 میں دستیاب اعداد و شمار کے مطابق، کم از کم 469 بلوچ شہری نامعلوم مسلح افراد کے حملوں کا نشانہ بنے، جن میں سے 284 افراد جاں بحق اور 185 زخمی ہوئے۔ ان متاثرین میں کم از کم 47 خواتین و بچے شامل تھے، جن میں سے 17 بچے جاں بحق، 14 زخمی، جبکہ 9 خواتین جاں بحق اور 7 زخمی ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز