سه شنبه, نوومبر 26, 2024
Homeخبریںایرانشہر میں جمعہ کی احتجاج کے دوران لاپتہ ہونے والے بلوچ شہری...

ایرانشہر میں جمعہ کی احتجاج کے دوران لاپتہ ہونے والے بلوچ شہری کی لاش برآمد

ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز 12 نومبر بروز ہفتہ کو ایک بلوچ شہری کی لاش بنپور کے محور پر پہرہ /ایرانشہر کے قریبی علاقے میں برآمد ہوئی ہے جو کہ جمعہ کی نماز کے بعد احتجاج کے دوران پر اسرار طور پر لاپتہ ہو گیا تھا ـ

 

اس بلوچ شہری کی شناخت ایرانشہر سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ “مہرشاد تلاتوف” ولد ناصر کے نام سے ہوئی ہے ـ

رپورٹ کے مطابق مہرشاد نماز جمعہ اور پرامن اجتماع کے بعد لاپتہ ہو گیا تھا اور ایک دن بعد اس کی لاش میونسپل اہلکاروں نے بنپور سے ایرانشہر کے قریبی محور پر برآمد کی گئی تھی۔

 

کہا جاتا ہے کہ اس بلوچ شہری کا کسی سے کوئی جھگڑا نہیں تھا اور غالباً کل کی گزشتہ روز کی عوامی مظاہرے میں شریک تھا اور اسے قابض ایرانی سیکورٹی فورسز نے اغوا کرکے قتل کردیا تھا۔

 

واضح رہے کہ چابہار کے پولیس سربراہ کے ہاتھوں پندرہ سالہ بلوچ لڑکی کی عصمت دری اور زاہدان کے دو خونی جمعہ میں مظاہرین کے قتل کے حوالے سے بلوچ شہریوں کے پرامن مظاہروں اور ریلیوں کے بعد سینکڑوں افراد ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ احتجاج کے آغاز سے اب تک سینکڑوں بلوچ شہریوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

 

 

 

یہ بھی پڑھیں

فیچرز