Homeخبریںایرانشہر میں قابض ایرانی فورسز نے دو نوجوانوں سمیت تین بلوچ شہریوں...

ایرانشہر میں قابض ایرانی فورسز نے دو نوجوانوں سمیت تین بلوچ شہریوں کو گرفتار کر لیا

ایرانشہر ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق جمعہ 18 نومبر کو پہرہ شہر (ایرانشہر) سے دو نوجوانوں سمیت تین بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی فورسز نے گرفتار کیا ہے ـ

تفصیلات کے مطابق ان بلوچ شہریوں کی شناخت عبید اللہ ہیبتان، 16 سالہ مبین حسین زہی اور 14 سالہ عبداللہ میربلوچزہی” ہے، تینوں کا تعلق پہرہ شہر سے ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ عبید اللہ کارگر تہران میں نور پہرہ سٹریٹ پر واقع ایک پیسٹری شاپ کا ملازم ہے جسے سیکورٹی فورسز نے لوگوں کے پرامن اجتماع کے دوران بلا وجہ گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر لے جایا۔

مبین اور عبداللہ کو بھی قابض ایرانی فورسز نے ابو ذر اسٹریٹ سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا تھا۔

مقامی ذرائع نے بلوچستان میں کل کے احتجاجی مظاہروں کے دوران درجنوں بلوچ شہریوں کی گرفتاری کی اطلاع دی ہے اور ان میں سے بیشتر کی شناخت ابھی تک دستیاب نہیں ہے۔

 

Exit mobile version