ایرانشہر (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق مقبوضہ بلوچستان کے علاقے ایرانشہر کے کمالزاده محلے میں گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کر کے ایک بلوچ شہری کو زخمی کر دیا۔
زخمی کی شناخت 27 سالہ عبدالعزیز ولد محمد کے نام سے ہوئی ہے جو ایرانشہر کی شہرداری کے قریب اپنی گاڑی میں سفر کر رہا تھا جب مسلح افراد نے اس پر فائرنگ کی۔ عبدالعزیز کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔
تاحال حملہ آوروں کی شناخت اور واقعے کے محرکات معلوم نہیں ہو سکے۔
واضح رہے کہ 2025 کی دستیاب معلومات کے مطابق اب تک 284 بلوچ شہری مسلح حملوں میں جاں بحق اور 185 زخمی ہو چکے ہیں جن میں 47 خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ان واقعات میں 17 بچے اور 9 خواتین جاں بحق جبکہ 7 زخمی ہوئی ہیں۔


