زاھدان ( ھمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز مغربی مقبوضہ بلوچستان کے علاقے مہرستان میں ایرانی خفیہ انٹیلیجنس کی فائرنگ سے ادھم چاریزہی بلوچ جانبحق جبکہ اسے کےہمراہ ناصر چارہزہی شدید زخمی ہوگئے اس کے علاوہ ادھم بلوچ چاریزہی کا بھائی نوید چاریزہی بال بال بچ گئے ـ دریں اثنا مغربی مقبوضہ بلوچستان میں میں قابض ایرانی خفیہ ادارے، پاسداران انقلاب، پولیس سمیت دیگر اداروں کی روزانہ فائرنگ سے ہر سال بیسویں بلوچ جانبحق اور ان سے دو گناہ زخمی ہوتے ہیں اس ملا ملٹری کی مشترکہ بلوچ کش پالیسیوں پر وہاں کے مقامی پڑھے لکھے لوگوں اور دیگر طبقہ ہائے فکر کے لوگوں نے شدید احتجاج بھی کیا لیکن قابض ایرانی درندہ صفت اور دہشتگرد فورسز انسانی حقوق اور تمام اخلاقیات کو روندھ کر پھر بھی اپنی ظالمانہ روش جاری رکھے ہوئے ہیں۔


