اسلام آباد ( ہمگام نیوز ) منصور بجار، جو کہ قابض ایران کے مقبوضہ بلوچستان کے نامزد گورنر ہیں،نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ان کا ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے ساتھ آج پاکستان کے دورے کا مقصد سرحدی تعاون اور سفارتی روابط کو مضبوط بنانا ہے۔
دوسری جانب بلوچ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ چونکہ حالیہ دنوں میں جیش العدل نے ایران کے قابض اداروں پر حملے تیز کر دیے ہیں، جن میں گزشتہ ہفتے زاہدان میں قابض ایرانی عدلیہ پر حملہ بھی شامل ہے، اس لیے وہ سمجھتے ہیں کہ اس دورے کا ایک بڑا مقصد ایران اور پاکستان کے درمیان بلوچ مزاحمت کاروں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کیلے ہے۔


