سرباز ( ہمگــام نیوز) گزشتہ روز اتوار کو دوپھر کے وقت مغربی مقبوضہ بلوچستان کے شہر سرباز کے علاقے ھُنگ میں قابض ایرانی فورس کے اعلیٰ اہلکار کی فائرنگ سے ایک بلوچ شہری جانبحق ہوگئے ـ
باخبر ذارئع کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز سرباز شہر سے متصل علاقے ھنگ میں پہلے سے گھات لگائے قابض ایرانی فورس نے ایک کار کو روک کر بغیر کسی تفتیش کے گاڑی پر فائرنگ کھول دی،جس سے گاڑی میں سوار دو بلوچ تھے جس سے ڈرائیور سیٹ پر بیٹھا ایک بلوچ موقع پر جانبحق ہوگئے تاہم دوسرا بلوچ شدید زخمی ہوگئے مقتول اور زخمی شدہ بلوچ کی تفصیل ابھی تک نہیں ملی ہے تاہم مزید اطلاعات آنا باقی ہیں ـ
یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال بلوچ شہریوں کو قابض ایرانی فورسز اسی طرح فائرنگ کرکے قتل کر رہے ہیں ، عوامی احتجاج کے باوجود ایرانی عدالتیں بلوچ نسل کشی کا نوٹس نہیں لے رہے ہیں ـ
یاد رہے گزشتہ ہفتے اسی علاقے قابض ایرانی فورس کی فائرنگ سے دو بلوچ جانبحق اور ایک زخمی ہوگیا تھا۔