دوشنبه, نوومبر 25, 2024
Homeخبریںایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایک صحافی پر نامعلوم افراد کا حملہ، زخمی...

ایرانی مقبوضہ بلوچستان میں ایک صحافی پر نامعلوم افراد کا حملہ، زخمی میں حالت میں ہسپتال منتقل

سیستان ( ھمگام نیوز) راہ بلوچستان نیوز کے مطابق فرزاد ظریف میری ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے خطے سے تعلق رکھنے والے ایک صحافی ہیں، جن کو 16 نومبر کی رات کو نامعلوم افراد نے ان کے دکان کے اندر پیٹا اور شدید زخمی کردیا۔

فرزاد میری سیستان کے علاقے میں آئی آر این اے IRNA کی رپورٹر ہیں جس نے نیمروز شہر کے عوامی نمائندوں اور پارلیمنٹرین پر کڑی تنقید کی تھی۔

رپورٹ کے مطابق متعدد نامعلوم افراد نے ان کے دکان پر حملہ کیا اور شدید مارا پیٹا اس کی دکان کی چیزیں اور سامان توڑ دیا اور موقع سے فرار ہوگئے۔ فرزاد ظریف میری کے سر پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ابھی تک بے ہوش ہیں۔

میری کو سر میں شدید چوٹ لگی تھی اور وہ اس وقت شہر کے ہسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز