ہرمزگان( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز گافر شہر کے ایک گاؤں کی رہائشی رباب نامی ایک سات سالہ بچی، اسپتال تک پہنچنے کے طویل تاخیر کے باعث فوت ہوگئی۔
ـ
تفصیلات کے مطابق گذشتہ صبح سات سالہ بچی رباب کو بچھو نے کاٹا تھا، والدین بچی کو علاج کے لیئے ہرمزگان کے شہر میناب سٹی ہسپتال لے گئے تاہم دیہی علاقوں میں کچھی سڑکوں پر مسلسل موٹر سائیکل پر 8 گھنٹے کے سفر کے بعد ہسپتال پہنچے لیکن ہسپتال میں بروقت طبی سہولیات نہ ملنے پر سات سالہ بچی رباب دم تھوڑ گئی۔
ـ
ہرمزگان اور میناب کے بلوچ اکثریتی دیہی علاقوں میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے جس کی وجہ سے وہاں کے مقامی بلوچ باشندے کئی طرح کے مسائل کا شکار ہیں۔ علاقے میں پینے کا صاف پانی، بجلی، پختہ سڑکوں سمیت طبی سہولیات کی عدم دستیابی وہاں کے مکینوں کی زندگیوں میں مشکلات کا اضافہ کرتی ہے۔


