اسلام آباد (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق پاکستان اور ایران ترکی، روس اور چین کے ساتھ مل کر ایک امریکہ مخالف اتحاد تشکیل دینے کی تیاریاں کررہے ہیں۔ مجوزہ 5 رکنی بلاک سے خطے کے مسائل کے حل میں مدد اورتعاون بڑھے گا۔
ایک انٹرویو کے دوران پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر سید محمد علی حسینی کا کہنا تھا کہ خطے کے بہترمستقبل کے لیے پاکستان، ترکی، روس، چین، ایران پر مبنی بلاک بنایا جا سکتا ہے۔ اقتصادی تعاون تنظیم خطے میں اقتصادی ترقی کے حوالے سے اپنا کردار ادا کر سکتی ہے۔