یکشنبه, سپتمبر 29, 2024
Homeخبریںایران خطے میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر ہے: امریکی...

ایران خطے میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر ہے: امریکی فوج

واشنگٹن( ہمگام نیوز ) ایران کے لیے امریکہ کے خصوصی ایلچی رابرٹ میلے نے بدھ کے روز کہا ہے کہ خطے اور روس کی جانب سے یوکرین میں ایرانی ڈرونز کے استعمال کے شواہد بڑھ رہے ہیں۔ میلے نے ٹویٹر پر مزید کہا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے مسلسل تردید کے باوجود ایسا ہو رہا ہے۔ دری اثنا امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل کوریلا نے بدھ کو کہا ہے کہ ایران مشرق وسطیٰ میں عدم استحکام کا سب سے بڑا عنصر ہے۔

سینٹرل کمانڈ کی جانب سے ٹوئٹر پر شائع ہونے والے ایک بیان میں کوریلا نے مزید کہا کہ ایران کا حوثی ملیشیا کو ہتھیار بھیجنے کا سلسلہ یمن میں تشدد کو کم کرنے کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے ۔ ایران کا یہ عمل امن کی کوششوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔

امریکی جنرل نے نے ان سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے میں امریکی شراکت داروں کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے شراکت دار اسلحہ کی ترسیل کو روکنے اور خطے میں ایران کی مذموم سرگرمیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک لازمی عنصر ہیں۔

امریکی کمانڈر کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب بدھ کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے کچھ یمنی افراد کو 9ماہ کے لیے اثاثے منجمد کرنے اور اور سفری پابندی کے ذریعہ نشانہ بنایا ہے۔ یہ وہ یمینی افراد ہیں جو بنیادی طور پر حوثیوں کی صفوں میں شامل ہیں۔ متفقہ منظور کی گئی قرارداد میں 12 افراد پر عائد ٹارگٹڈ جرمانے میں 15 نومبر تک توسیع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز