تہران ( ہمگام نیوز) آمدہ اطلاعات کے مطابق چین سے پھیلنے والا مہلک کرونا وائرس ایران میں بھی وبائی شکل اختیار کررہا ہے اور اس سے ہلاکتوں کی تعداد اٹھارہ ہوگئی ہے۔
ایرانی حکومت نے اتوار کو مزید دو اموات کی تصدیق کی ہے۔ اس کے بعد کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد آٹھ ہوگئی ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرنے والوں کی تعداد اٹھارہ بتائی ہے اور پھر کہا ہے کہ پندرہ سے زیادہ افراد اس مہلک مرض کا شکار ہوکر جان کی بازی ہار گئے ہیں۔
ایران کے بین الاقوامی میڈیا کے ذرائع نے بھی ٹویٹر پر اپنے صفحہ پر اٹھارہ ہلاکتوں ہی کی اطلاع دی ہے۔ واضح رہے کہ ایران میں گذشتہ بدھ کو کرونا وائرس کے مریضوں کی پہلی مرتبہ اطلاع سامنے آئی تھی اور تہران کے جنوب میں واقع اہل تشیع کے لیے متبرک شہر قُم میں حکام نے دو ضعیف العمر افراد کی اس وائرس سے موت کی تصدیق کی تھی۔ مشرقِ وسطی میں واقع کسی ملک میں کرونا وائرس سے یہ پہلی ہلاکتیں ہیں۔
ابتدائ اطلاع کے مطابق ایران بھر میں 28 افراد کرونا وائرس جیسی وبا سے متاثر ہیں جبکہ گزشتہ اتوار کو ایرانی محکمہ صحت کے ایک افسر نے کرونا وائرس سے متاثرہ کل آٹھ افراد کی رپورٹ ذرائع ابلاغ میں جار کر دی۔
ـ
ایرانی حکام نے ہفتے کے روز کرونا وائرس سے 6 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی اور بتایا تھا کہ اس سے اب تک اٹھائیس افراد متاثر ہوچکے ہیں۔ان متاثرین میں دارالحکومت تہران کے تیرھویں ضلع کے میئر مرتضیٰ رمضان زادہ بھی شامل ہیں۔انھیں جمعہ کو کرونا وائرس کی علامات ظاہر ہونے کے بعد اسپتال داخل کیا گیا تھا۔
ایران میں اس مہلک وائرس کا شکار ہونے والوں کی تعداد میں اضافے کے بعد لوگوں نے آپس میں گھلنا ملنا چھوڑ دیا ہے۔