Homeخبریںایران میں کنفیوژن، ’تطہیری‘ عمل پاسداران انقلاب کے دل میں داخل

ایران میں کنفیوژن، ’تطہیری‘ عمل پاسداران انقلاب کے دل میں داخل

 

 

دبئی ( ہمگام نیوز) حکومت میں ایک ماہ کی افراتفری کے بعد اسرائیلی مداخلت کے خدشات کے درمیان ایرانی قیادت نے ایرانی پاسداران انقلاب میں تطہیر کا عمل شروع کر دیا ہے۔
چند روز قبل حکام نے ایک سینیر ملیشیا جنرل کو اسرائیل کے لیے جاسوسی کے شبہ میں گرفتار کیا تھا۔ اس سے قبل گذشتہ ہفتے انٹیلی جنس سربراہ حسین تائب کو برطرف کر دیا تھا۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کی ایک رپورٹ کے مطابق 59 سالہ تائب کی برطرفی ایران کی انٹیلی جنس سروسز کے لیے تین بڑے شرمناک واقعات کے بعد ہوئی، جن کے بارے میں اسرائیلی سیکیورٹی حکام کا خیال ہے کہ حکومت “حیران اور پریشان” ہے۔

معلومات نے اشارہ ملتا ہے کہ پہلی شرمناک کوشش اس وقت ہوئی جب ایران نے ترکی میں اسرائیلی شہریوں پر جوابی حملے کرنے کی کوشش کی۔ تل ابیب نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے اپنے شہریوں کو فوری طور پر نکل جانے کا حکم دیا۔
اسی عرصے کے دوران انقرہ نے مشتبہ افراد کو گرفتار کیا جس کا خیال ہے کہ وہ ایرانی جاسوسی سیلوں کے لیے کام کر رہے تھے۔
دوسرا معاملہ مئی کے آخر میں ہوا جب اسرائیل نے ایرانی دستاویزات کا ایک سلسلہ شائع کیا، جس میں اس کے جوہری پروگرام کی تفصیلات بھی شامل تھیں۔
تیسرا واقعہ ایرانی جوہری سائنسدانوں کے قتل کا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ایران کے دو جوہری سائنسدانوں کو ایجنٹ بھیج کر ان کے کھانے میں زہر ملا کرانہیں قتل کرایا۔

اسی عرصے میں اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے “آکٹوپس نظریے” کا انکشاف کیا، جو ان کے بہ قول کارآمد ثابت ہوا ہے کیونکہ اس سے ایرانی قیادت میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ایرانی تجزیہ کاروں نے وضاحت کی کہ پاسداران انقلاب کے انٹیلی جنس سربراہ حسین تائب ایران کے طاقتور ترین افراد میں سے ایک تھے اور سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے ساتھ ان کے قریبی تعلقات تھے۔
انہوں نے ملک میں سینیر رہ نماؤں کے لیے مزید وزارتی تبدیلیاں کرنے کی بھی توقع کی، کیونکہ حکومت موساد کے مزید جاسوسوں کی تلاش کے لیے مہم شروع کر رہی ہے۔
اس کے نتیجے میں ایرانی سیاست دان رضا تاغیزاد جو لندن میں مقیم ہیں توقع کرتے تھے کہ تائب کی برطرفی سے حکومت کے اندر “سیاسی صفائی” کا مزید اعلان ہو گا، کیونکہ عدم اطمینان اور اس کی علاقائی پالیسی کو درپیش چیلنجز کا سامنا ہے۔

Exit mobile version