شنبه, اپریل 26, 2025
Homeخبریںایران نے تحویل میں لیے گئے برطانوی تیل بردار بحری جہازوں میں...

ایران نے تحویل میں لیے گئے برطانوی تیل بردار بحری جہازوں میں سے ایک کوچھوڑدیا

تہران (ہمگام نیوز ڈیسک) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق ایران نے تحویل میں لیے گئے برطانیہ کے تیل بردار جہاز کو چھوڑ دیا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کی جانب سے تحویل میں لیے گئے برطانوی تیل بردار بحری جہازوں میں سے ایک کو جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ تیل بردار جہاز کو جانے کی اجازت دینے کی کی تصدیق جہاز کی آپریٹنگ کمپنی نوربلک شپنگ یوکے (Nor bulk Shipping UK) نے بھی کردی ہے۔
برطانیہ کے وزیر خارجہ جیریمی ہنٹ نے اس سے قبل جاری کردہ اپنے بیان میں واضح طور پر خبردار کیا تھا کہ اگر ایران نے برطانیہ کا تحویل میں لیا گیا تیل بردار بحری جہاز نہ چھوڑا تو اسے انتہائی سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

عالمی خبررساں ایجنسی کا کہنا تھا کہ ہنگامی صورتحال کے باعث ایک دن میں دو مرتبہ ” کوبرا کمیٹی” کے اجلاس منعقد ہوچکے ہیں جو سنگینی کے عکاسی کرتے ہیں، کیونکہ غیر معمولی حالات ہی میں ایمرجنسی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس طلب کیا جاتا ہے۔ برطانوی میڈیا نے ایرانی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے کہا تھا کہ ایران کا مؤقف ہے کہ ایک برطانوی جہاز کو اس نے اپنی فوج سے کہا ہے کہ بندرگاہ بندر عباس لے جا کر تفتیش کریں کیونکہ وہ کچھ مشکوک تھا۔

خیال رہے کہ برطانوی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایران کے انقلابی گارڈز نے برطانیہ کا بحری جہاز اغوا کیا ۔سٹینا ایمپیر ونامی بحری جہاز تیل لے کر سعودی عرب جا رہا تھا۔ کمپنی نے بتایا کہ بحری جہاز پر عملے کے 23 افراد موجود تھے جن سے رابطہ منقطع ہوگیا ۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جہاز کو آبنائے ہرمز میں چھوٹی کشتیوں اور ہیلی کاپٹر نے گھیرے میں لیا تھا۔جب کہ دوسری جانب گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ خلیج اومان میں تیل بردار جہازوں پر حملہ ایران نے کیا تھا۔جبکہ امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے بین الاقوامی جہاز رانی تجارت میں مداخلت ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز