سه شنبه, اپریل 22, 2025
Homeخبریںایران: پر تشدد واقعات میں سیکیورٹی اداروں نے 450 سے زائد مظاہرین...

ایران: پر تشدد واقعات میں سیکیورٹی اداروں نے 450 سے زائد مظاہرین قتل کر دئیے

تہران ( ھمگـام رپورٹ ) ایران میں انٹرنیٹ بند ہونے کی مشکلات کے باوجود سوشل میڈیا  و دیگر مقامی  ذرائع سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق ایرانی فورسز  اور دیگر ریاستی اداروں کی جانب سے  لوگوں پر وحشیانہ کریک ڈاؤن  کے نتیجے میں اب تک 450 سے زائد مظاہرین جانبحق ہوچکے ہیں۔
15 نومبر ، 2019 کو اچانک پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے کے بعد ایران بھر میں خامنائی حکومت کے خلاف ایک نہ ختم ہونے والے احتجاج ایرانی عوام کی طرف سے شروع ہوئے، جس نے ایران کے 20 صوبوں اور 54 چھوٹے بڑے شہروں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔ان مظاہروں نے 72 گھنٹوں کے دوران پورے ایران کو  اپنی لپیٹ میں لے لیا اور لوگ زیادہ تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے ـ خامنائی اور اس کی ملا حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کے ساتھ جلاؤ گھیراؤ سے احتجاج کی، حالات حاضرہ پر نظر رکھنے والے تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ ایران 40 سال قبل خمینی انقلاب کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی سیاسی و معاشی بدحالی کا سامنا کر رہا ہے، جس میں اب تک کم از کم 450 سے  زائد  افراد مارے جاچکے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق مرنے والوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے۔

اس کی شروعات دو ہفتے قبل پیٹرول کی قیمتوں میں اچانک اضافے کے ساتھ ہوئی تھی۔  72 گھنٹوں کے اندر ، بڑے اور چھوٹے شہروں میں مشتعل مظاہرین ایرانی حکومت کو ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل پڑے ۔

نیو یارک میں مقیم انسانی حقوق کے گروپ کے ڈپٹی ڈائریکٹر  امید میماریان  نے کہا ہے کہ ایرانی فورسز  نے  مظاہرین کے احتجاج کو روکنے کے لیئے طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے۔

بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیمیں ، ایرانی حزب اختلاف کے گروپس اور مقامی صحافیوں کے مطابق پندرہ نومبر کو پٹرول کی قیمت میں اضافے کے اعلان کے چار دن کے  تشدد کے دوران مجموعی طور پر 180 سے 450 افراد ماردیئے گئے ہیں، زخمیوں کی کم از کم تعداد 2 ہزار بتائی ہے۔ اس کے علاوہ متضاد اطلاعات کے مطابق گرفتار افراد کی تعداد 7 ہزار کے لگ بھگ ہے۔

امریکہ کی جانب سے ایران پر عائد معاشی پابندیوں کے سبب اس وقت ایران کی داخلی سطح کافی حد تک مشکل معاشی بحران کا شکار ہے اپنی گرتی ہوئی معاشی ساکھ کو بحال کرنےکیلئے خامنائی حکومت نے ملک بھر میں نہ صرف سرکاری سطح پر ٹیکسوں کا اضافہ کر دیا ہے بلکہ پیٹرول اور گیس کی قیمتیں بھی بڑھائی گئی ہیں۔
ـ
ہفتہ کو حزب اختلاف کی ویب سائٹ پر شائع کیے گئے اپنے ایک بیان میں ، موسوی ، جو کہ 2011 سے اپنے گھر میں نظربند ہیں اور شاذ و نادر ہی عوامی سطح پر تقریر کرتے ہیں ، نے ان رہنماوں کو ان ہلاکتوں کا ذمہ دار ٹھہرایا۔  انہوں نے ان کا موازنہ حکومتی فورسز کے 1978 میں ہونے والے قتل عام سے کیا، جس کے نتیجے میں ایک سال بعد رضا شاہ پہلوی کا خاتمہ اس اسلامی انقلاب پسندوں کے ہاتھوں ہوا جو اب ملک پر حکمرانی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا ، “سن 1978 کے قاتل ایک غیر منظم حکومت کے نمائندے تھے ، اور نومبر 2019 کے ایجنٹ اور سرکاری  شوٹر ایک مذہبی حکومت کے نمائندے ہیں۔” اس وقت کمانڈر ان چیف شاہ تھا اور آج یہاں مطلق العنان کے خود ساختہ اعلی رہنما ہیں۔ ـ
سرکاری میڈیا پر ، انہوں نے کہا کہ 31 میں سے 29 صوبوں میں مظاہرے پھوٹ پڑے ہیں اور 50 فوجی اڈوں پر حملہ کیا گیا ہے – جو کہ اگر سچ ہے تو ، اس سے پہلے کے مظاہروں میں کسی حد تک رابطے کی عدم موجودگی کو ظاہر کرتا ہے۔

ایرانی وزیر داخلہ نے بتایا کہ املاک کو پہنچنے والے نقصان میں 731 بینک ، 140 عوامی مقامات ، نو مذہبی مراکز ، 70 پٹرول اسٹیشن ، 307 گاڑیاں ، 183 پولیس کاریں ، 1،076 موٹرسائیکلیں اور 34 ایمبولینسیں شامل ہیں۔  ایران کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ جھڑپوں کے دوران ایرانی فورسز کے متعدد ارکان ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔

اب تک کا سب سے بدترین تشدد کا واقعہ ایران کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ خوزستان میں ایک لاکھ چالیس ہزار آبادی والے شہر مشہد اور اس کے نواحی علاقوں میں ہوا- ایک ایسا خطہ جس میں نسلی عرب اکثریت کا حامل علاقہ ہے اور مرکزی حکومت کی مخالفت کی ایک طویل تاریخ ہے۔  مہاشہر ملک کے سب سے بڑے صنعتی پیٹروکیمیکل کمپلیکس سے متصل ہے اور بندر امام ، جو ایک اہم بندرگاہ کا دروازہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز