چهارشنبه, اکتوبر 2, 2024
Homeخبریںایران کا اسرائیل کو تسلیم کرنا جوہری ڈٰیل کا حصہ نہیں: اوباما

ایران کا اسرائیل کو تسلیم کرنا جوہری ڈٰیل کا حصہ نہیں: اوباما

واشنگٹن(ہمگام نیوز) امریکی صدر باراک اوباما نے کہا ہے کہ عالمی طاقتوں اور ایران کے مابین طے پانے والی جوہری ڈیل میں یہ شرط شامل نہیں کہ تہران حکومت اسرائیل کے ریاستی وجود کو تسلیم کرے۔ اس ابتدائی جوہری ڈیل پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے سخت تنقید کی گئی تھی جبکہ اتوار کے دن اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ اس ڈیل میں یہ تحریر ہونا چاہیے کہ ایران اسرائیل کو ایک یہودی ریاست کے طور پر تسلیم کرتا ہے۔ اسرائیل کو شک ہے کہ ایران اس ڈٰیل کے باوجود جوہری ہتھیاروں کی تیاری کی کوشش جاری رکھے گا۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز