Homeخبریںایران کا رجعتی فیصلہ: خواتین کے میچ دیکھنے پر پابندی

ایران کا رجعتی فیصلہ: خواتین کے میچ دیکھنے پر پابندی

تہران(فارن ڈیسک)ایران کے وزیرداخلہ عبدالرضا رحمانی فضلی نے کہا ہے کہ مرد ٹیموں کے درمیان مقابلے کے دوران خواتین کو تماشائیوں کے طور پر گراؤنڈ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہے اس کے باوجود اگر کوئی خاتون میچ دیکھنے گئی تو اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ایرانی میڈیا کے مطابق رحمانی فضلی نے کہا کہ خواتین کے میچ دیکھنے کے لیے کسی قسم کی اجازت دینے کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے ۔ وزارت اسپورٹس وامور نوجوانان اپنی پالیسی پر قائم ہے ، مرد ٹیموں کے درمیان میچوں کے دوران خواتین تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ بعض شرپسند عناصر کی جانب سے یہ افواہ پھیلائی گئی ہے کہ خواتین کو میچ دیکھنے کی اجازت مل گئی، ہم واضح کررہے ہیں کہ حکومت نے ایسا کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے ۔وزیرداخلہ نے کہا کہ انہیں پتا چلا ہے کہ خواتین اور سول سوسائٹی کے لوگ وزارت کھیل و امور نوجوانان کے سامنے خواتین کو میچ دیکھنے سے روکنے کے خلاف احتجاجی مظاہرے کی تیاری کررہے ہیں۔ پولیس کو ایسے کسی بھی مظاہرے کو منظم کرنے سے سختی سے روکنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ –

Exit mobile version