سه شنبه, سپتمبر 24, 2024
Homeانٹرنشنلایران کو روکنے کیلئے اسرائیل کو مسلح کرنا ہوگا سابق امریکی فوجی...

ایران کو روکنے کیلئے اسرائیل کو مسلح کرنا ہوگا سابق امریکی فوجی رہنماؤں کا کھلا خط

واشنگٹن (ہمگام نیوز) امریکی تجربہ کار سابق سینئر افسران نے اپنے لکھے ہوئے خط میں کہا کہ ایران جوہری حد کو عبور کرنے کے قریب پہنچ رہا ہے اور اس طرح مشرق وسطیٰ میں بحران کو جنم دے رہا ہے۔ اس کو روکنے کے لیے،امریکہ اسرائیل کو فوری طور پر جدید ہتھیار فراہم کرے جو اسے ایٹمی ایران کو روکنے کے لیے درکار ہے۔

 

ریٹائرڈ امریکی فوجی افسران نے خط میں کہا ، ہم ایک ایسے سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں جو ایران کے بڑھتے ہوئے جوہری پروگرام سے درپیش خطرے کو حقیقی طور پر ختم کریں۔ لیکن ایسا کوئی معاہدہ قریب نہیں ہے اور نہ ہی حقیقت میں ایسا ہوگا دوسری طرف جب کہ تہران حکومت اپنے ہی لوگوں پر ظلم ڈھا رہی ہے اور روس کو یوکرین میں شہریوں کو نشانہ بنانے کے لیے ہتھیار فراہم کر رہی ہے تو ایران سے کوئی معاہدہ نہیں کر سکتا۔

 

دریں اثنا، ایران نے حال ہی میں یورینیم کو 84 فیصد تک افزودہ کر لیا ہے، جو کہ جوہری ہتھیاروں کے درجے کے بالکل دہانے پر ہے، جبکہ ایک ذخیرہ جمع کر رہا ہے۔

 جو 12 دنوں میں ایک ایٹمی بم کے لیے کافی فسل مواد میں تبدیل ہو سکتا ہے ۔ 

 

 واحد چیز جو ایران کو جوہری حد عبور کرنے سے روک سکتی ہے وہ ایک قابل اعتماد فوجی طاقت جو ۔ صرف اسرائیل ہی کر سکتا ہے ، اسرائیل کی طاقت ہی ایرانی جارحیت اور جوہری ترقی پر قابو پانے اور اسے روکنے کی قوت ارادی کو ظاہر کرتا ہے۔

 

 امریکہ کے انتظامیہ نے بارہا وعدہ کیا ہے کہ ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے کو روکیں گے اور جیسا کہ صدر بائیڈن نے حال ہی میں اس بات کی توثیق کی، ہے کہ “اسرائیل کی اپنے دشمنوں کو روکنے اور اپنے دفاع کی صلاحیت کو برقرار رکھنے اور اسرائیلی دفاع مضبوط کرنے کے لیے۔ امریکہ اسرائیل کا ساتھ دے گا۔ 

 

اگر ان وعدوں کا کوئی مطلب ہے تو، امریکہ کو فوری طور پر اسرائیل کو تمام چیزیں فراہم کرنی چاہئیں۔ کیونکہ جوہری ایران جیسے ایک حقیقی خطرے کے خلاف اپنے دفاع کے لیے اسرائیل کو اپنے صلاحیتوں بڑھانے کی ضرورت ہے، خاص طور پر، امریکہ کو ہتھیاروں کی ڈیلیوری میں تیزی لانی چاہیے۔ فروخت، عارضی لیز، یا اسرائیل کو پیشگی فضائی مدد ایندھن بھرنے والے ٹینکرز، F-15I’s، F-35s، اور درستگی سے چلنے والے گولہ بارود، جیسے جوائنٹ ڈائریکٹ اٹیک بارودی مواد (JDAM)۔ فوری اسرائیل کو فراہم کیے جائے ہمارے فوجی تجربے نے ہمیں سکھایا ہے کہ طاقت کے استعمال اور صلاحیت کا مظاہرہ کرنا اس کے خلاف بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ 

 

اگر کوئی تنازعہ شروع ہو جاتا ہے، تو بہتر ہے کہ کامیابی حاصل کرنے کے لیے ضروری ہتھیار پہلے اسرائیل کے پاس موجود ہوں۔ اسرائیل کی عسکری صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے ابھی امریکہ اسرائیل کو اپنے دفاع میں مدد کرنا چاہیے۔ جوہری ایران، آج اسرائیل اور امریکہ کو درپیش سب سے اہم اسٹریٹجک چیلنجوں میں سے ایک ہے اور اسے نمٹا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز