Homeخبریںایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک کے ٹوٹنے سے متعلق سابق...

ایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک کے ٹوٹنے سے متعلق سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژادا نے انتباہ کیا۔

ایران(ہمگام نیوز) سابق ایرانی صدر محمود احمدی نژاد نے ایران کے زوال پذیر ہونے اور ملک کے ٹوٹنے سے متعلق انتباہ کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ملک کے حالات خراب ہیں اور وہ ملک کی تباہی میں شریک نہیں بننا چاہتے ہیں۔

احمدی نژاد کی ترجمان نیوز ویب سائٹ دولت بہار نے تہران کی سیکیورٹی کے ذمہ دار پاسداران انقلاب کےثا راللہ بریگیڈ کے کمانڈر جنرل حس حسین نجات کے حوالے سے بتایا کہ جنرل نجات نے صدارتی امیدواروں کے ناموں کے اعلان کے روز انہوں نے تہران میں احمدی نژاد کے گھرپر سابق صدر سے ملاقات کی۔

جنرل نجات سابق صدر کو انتخابات میں حصہ لینے کے لیے نا اہل قرار دینے کے فیصلے کے بارے میں بتانے آئے تھے۔ انہوں نے سابق صدر سے تعاون، خاموشی اور گھر میں قیام پذیر رہنے پر زور دیا۔

ویب سائٹ میں احمدی نژاد کے بیانات کا حوالے سے بتایا ہے کی جب انہیں پاسداران انقلاب کے کمانڈر نے ملاقات کی تو اس موقع پر احمدی نژاد نے متنبہ کیا کہ ملک کی معاشی صورتحال افسوسناک ہے۔ معاشرتی صورتحال تباہ ہونے والی ہے اور تفرقے کے لحاظ سے ثقافتی صورتحال ناقابل بیان ہے۔

اپنے ملک میں سیکیورٹی کی صورتحال پراحمدی نژاد نے کہا کہ انتخابات میں حصہ لینے سے روکنے کے اعلان کے بعد کے اثرو نفوذ رکھنے والے طبقے نے ملک کے کاروبار میں بڑا دھچکا لگایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کمزور ہے اور یہاں غدار موجود ہیں۔

Exit mobile version