اصفہان ( ہمگام نیوز ) اصفہان گذشتہ روز قابض ایران کے صوبہ اصفہان کے صحرائی علاقوں میں ایرانی قابض افواج کی گھات اور فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم گیارہ بلوچ شہری ہلاک ہو گئے۔
ان افراد کی شناخت ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے، تاہم کہا جا رہا ہے کہ یہ لوگ قنبرزئی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے اور دزآپ (زاہدان) شہر کے رہائشی تھے۔
قابل ذکر ہے کہ ایرانی قابض میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ بلوچ شہری منشیات لے جا رہے تھے، تاہم تاحال ان بلوچ شہریوں کے قتلِ عام کی مزید تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔


