Oplus_131072
تل ابیب (ہمگام نیوز) اسرائیلی فوج نے ایران میں مختلف فوجی اہداف پر فضائی حملوں کے آپریشن کی تکمیل کا اعلان کر دیا۔   اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق گھنٹوں جاری رہنے والے آپریشن کے بعد اسرائیلی جنگی طیارے بحفاظت اپنی ائیر بیسز پر واپس پہنچ گئے ہیں۔   اسرائیلی فوج کا کہنا تھا کہ ایران میں تقریبا 20 اہداف کو نشانہ بنایا گیا جن میں میزائل تیار کرنے والی تنصیبات اور زمین سے فضاء تک مار کرنے والے میزائلوں اور دیگر فضائی سسٹمز شامل تھے۔   “حملہ ناکام بنا دیا” اس کے جواب میں ایرانی فضائی دفاع نے اعلان کیا کہ اسرائیل کی جانب سے جنوب مغرب اور مغربی سرحدوں پر فوجی ٹھکانوں پر حملے کی کوشش ناکام بنا دی۔   ایران کی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق ایک ایرانی ذرائع نے بتایا کہ ایران ‘متناسب’ جواب دینے کا حق محفوظ ر کھتا ہے۔