پنجشنبه, اکتوبر 3, 2024
Homeخبریںایشیائی وافریقی سربراہان کا نئے ورلڈ آرڈر پہ اتفاق

ایشیائی وافریقی سربراہان کا نئے ورلڈ آرڈر پہ اتفاق

جکارتہ (فارن ڈیسک) ایشین افریقن کانفرنس میں شریک سربراہان نے دنیا بھر میںنیا ورلڈ آرڈر رائج کرنے پر اتفاق کرلیاہے ، عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوںنے کہا کہ موجودہ عالمی نظام فرسودہ ہوچکا ہے ، مغربی مالیاتی ادارے اسی نظام کے تابع ہیں ، یہی وجہ ہے کہ یہ ادارے موجودہ دور کے تقاضوں کو پورا کرنے ، تیزی سے ترقی کرنے والے ممالک کے ساتھ تعاون کرنے اور ترقی پذیر ممالک کی بامقصد مدد کرنے سے قاصر ہیں، ان حقائق کی بنا پر ورلڈ آرڈر کی تبدیلی ناگزیر ہو چکی ہے ، کانفرنس میںچینی صدر شی چن پنگ، جاپانی وزیر اعظم شنزو ایبے ، انڈونیشی صدر جوکو وڈوو اور دیگر سربراہان شریک ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز