Homeخبریںایف بی ایم 26 جون کو “انٹرنیشنل ٹارچر ڈے” کے حوالے سے...

ایف بی ایم 26 جون کو “انٹرنیشنل ٹارچر ڈے” کے حوالے سے جرمنی میں احتجاجی مظاہرہ اور ٹوئیٹر پر کیمپین چلائیگی

برلن (ہمگام نیوز) فری بلوچستان موومنٹ قابض ایران و پاکستان کی جانب سے قومی آزادی کی تحریک کو کاونٹر کرنے کیلئے ہتھیار کے طور پر بلوچ فرزندوں کی جبری اغوا جیسے اجتماعی تشدد کو روکنے کے لئے عوامی آگاہی دینے کی خاطر پارٹی کے مرکزی کال کے مطابق جرمن برانچ کے آرگنائزنگ باڈی کا چیپٹر آرگنائزر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں تنظیمی امور و آئندہ کے لائحہ عمل کے ایجنڈے زیر بحث آئے ۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 26 جون کو تشدد کے خلاف متاثرین کی حمایت میں ہر قسم کے تشدد کے خلاف عالمی دن کے طور پر جرمنی کے شہر ہنوفر میں ایک احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جائیگا اور اس آگاہی مہم میں انسانی حقوق، صحافی تنظیموں اور مختلف شخصیات کو دعوت دی جائیگی۔

فری بلوچستان موومنٹ اپنے مرکزی بیان کے ذریعے 26 جون کے دن تشدد کے خلاف عالمی دن کے طور پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والے مقامی اور بین الاقوامی سرکاری و غیر سرکاری اداروں، قوم دوست و انسان دوست سیاسی جماعتوں کو قابض ریاستوں پاکستان اور ایران کی جانب سے ڈھائے گئے مظالم، سیاسی کارکنوں کی جبری اغوا جیسے عالمی طور غیر قانونی سزا، ماورائے عدالت قتل، ناروا تشدد کے حوالے سے آگاہی دے گی ، کس طرح غیر انسانی سزا سے متاثرہ پورے خاندان کو اجتماعی ذہنی ٹارچر کے عمل سے گزارا جاتا ہے۔ قابض ریاستیں بلوچ قومی آزادی کی تحریک کو کاونٹر کرنے کیلئے غیر مسلح سیاسی کارکنوں کے جبری اغوا کو بطور حربہ و ہتھیار استعمال کر رہی ہیں۔

ایف بی ایم کے کارکنان پاکستان اور ایران کی جانب سے جاری ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ہزاروں بلوچ فرزندوں کی فوجی اذیت خانوں اور ایران کی جانب سے بلوچ فرزندوں کو پبلک مقامات پر پھانسی دینے جیسے غیر انسانی وحشی اعمال کو اس احتجاجی مہم کے ذریعے دنیا کے سامنے آشکار کریں گے۔ اس کے علاوہ پر امن سیاسی قیدیوں پر ناروا مظالم پوری دنیا کے فیصلہ سازوں اور عالمی میڈیا کے سامنے لائیں گے۔ اس موقع پر عوامی آگاہی مہم کے ذریعے مقامی لوگوں کو بلوچستان کے پس منظر و موجودہ حالات سے آگاہ کرنے کیلئے بلوچ کارکنوں کی جانب سے جرمن عوام میں لیف لیٹس بھی تقسیم کئے جائینگے۔ اس دن احتجاجی مظاہرہ میں قابض پاکستان اور ایران کی جانب سے بلوچوں پر ڈھائے گئے ریاستی منظم و سلسلہ وار بربریت اور مظالم کو اجاگر کیا جائیگا۔

اس کے علاوہ جرمنی کے شہر ہنوفر میں ٹارچر کے خلاف عالمی دن کے طور پر پاکستان و ایران کی طرف بلوچوں پر ریاستی مظالم کے خلاف
احتجاجی ریلی نکالی جائیگی۔ احتجاجی ریلی ہنوفر کے مرکزی ٹرین اسٹیشن سے شروع ہوکر بازار تک نکالی جائیگی۔ اس احتجاجی پروگرام میں بلوچستان میں ہونے والے قابض ریاستوں کی جانب سے ڈھائے گئے ظلم و جبر کو اجاگر کرنے کے لئے پمفلیٹ تقسیم کئیے جائینگے اور سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر #StopTorturingBaloch کے ہیش ٹیگ کے نام سے کیمپین بھی چلائی جائیگی۔
26 جون کے دن ہی تشدد کے خلاف متاثرین سے ہمدردی کیلئے اس دن کی مناسبت سے بلوچ ٹارچر ویکٹیمز کی آب بیتی اور انٹرنیشنل قانون کے حوالے سے ایک انفارمیشنل ڈاکومینٹری بھی نشر کی جائیگی ۔ ڈاکو مینٹری یوٹیوب “آجوئی ٹی وی” چینل پر آئن لائن نشر ہوگی اور اس کی پروڈکشن جرمنی برانچ کریگی۔
پارٹی کے تمام ممبران، نیشنل کونسل و ایگزیکٹیو کونسل کے عہدیداران کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ اس ٹوئیٹر کیمپین میں عالمی دن کی مناسبت سے دنیا کو آگاہی دینے کیلئے بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور کیمپین کو کامیاب بنانے میں اپنی قومی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے قومی فرائض کو نبھانے کے لئے بہتر انداز میں کردار ادا کریں۔

Exit mobile version