واشنگٹن ( ہمگام نیوز) ویب نیوز ڈیسک کی رپورٹ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے نئے مالک امریکی ارب پتی ایلون مسک کے مطابق ٹوئٹر کے اکائونٹ ویریفائی کرنے کے طریقہ کار کا از سر نو جائزہ لیا جا رہا ہے۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی رائیٹرز کے مطابق ایلون نے ایک ٹوئٹ میں مزید تفصیلات دیئے بغیر کہا کہ “اکائونٹ ویریفیکشن کا عمل از سر نو شروع کیا جائے گا۔”
ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ٹوئٹر کی نئی انتظامیہ اکائونٹ کی تصدیق کے نشان ‘بلیو ٹک’ کے لئے ماہانہ 4٫99 ڈالر کی فیس عائد کرنے کا سوچ رہی ہے۔
ایک اور امریکی جریدے ‘The Verge’ کے مطابق یہ فیس 5 سے لے کر 20 ڈالر ماہانہ تک ہو سکتی ہے۔