دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبابائے بلوچ کے نام سے خیر بخش مری کی قومی خدمات پر...

بابائے بلوچ کے نام سے خیر بخش مری کی قومی خدمات پر کتاب شائع کردی ہے۔ بلوچ قومی یکجہتی کونسل

کوئٹہ(ہمگام نیوز) بلوچ قومی یکجہتی کونسل کے مرکزی ترجمان کے جانب سے جاری کردہ بیان میں “بابائے بلوچ” اور کروڑوں بلوچ عوام کے عظیم رھبر سردار خیر بخش مری کے قومی خدمات اور تاریخی انٹریوز اور مختلف قومی پارٹیوں کے سربراہوں سمیت معروف دانشوروں پر مشتمل تعزیاتی پیغامات اور مقالوں پر مشتمل کتاب کو بیک وقت کوئٹہ اور کراچی سے مرکزی ٹائٹل “بابائے بلوچ” کے نام سے جاری کردیا گیا ہے۔ عظیم رہنما کے قومی خدمات کا احاط ایک کتاب میں تو نہیں ہوسکتا البتہ بلوچ قومی یکجہتی کونسل اپنے اس خاک سارانہ کاوش کو “بابائے بلوچ”سے اظہار اقیدت کے طور پر سلام پیش کرنے کےلئے اپنے جذبے کے اظہارکا بہترین زریعہ سمجھتے ہوئے بابا کے سچے چاہنے والوں کے لئے پیش کردیا ہے۔ بلوچ قومی یکجہتی کونسل اس حوالے سے کتاب مرتب کرنے کا پہلا تجربہ رکھتے ہوئے قارہین سے کتاب مرتب کرنے میں ترتیبی غلطیوں پر معذرت رکھنے کی امید رکھتے ہیں اور بعض رہنماﺅں، تنظیموں ، پارٹیوںاور گرانقد دانشوروں کے پیغامات کتاب میں گنجائش اور وقت کی کمی کی وجہ سے شائع نہ کرنے پر بھی انتہائی معذرت کا اظہار کرتے ہوئے اس کو تائی پر طلافی ممکن بنانے کےلئے آئند مزید بہتر سے بہتر جستجو جاری رکھنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ اور سالانہ “بابائے بلوچ “کے نام سے قومی فکر کے حوالے سے مختلف قومی موضعات پر قومی شہدا اکابرین اور تاریخی پسمنظر پو مشتمل سال نامہ کا اجراءجاری رکھے گا۔
اس حوالے سے بلوچ قومی یکجہتی کونسل “بابائے بلوچ “فکری بورڈ کے نام سے کونسل کا قیام باقاعدہ علان کرتے ہوئے فکری بابا کی روشنی میں بلوچ قوم کی سماجی ، معاشی ،ثقافتی، آزادی کے پہلوﺅں کو اجاگر کرتے ہوئے بلوچ قوم کی خوشحالی کےلئے شعوری دریچہ ثابت ہوگا۔ جو سچائی ،ایمانداری ، یکجہتی ، رواداری کو حقیقی پہراہن بناتے ہوئے قومی اہداف کی تکمیل میں معاون ثابت ہوگا ۔”بابائے بلوچ”فکری بورڈ کے سربراہ آغاہ دل سوز بلوچ اور یکجہتی کونسل کے تمام عہدیداران سمیت ڈاکٹر نزیر بلوچ ، کے ڈی بلوچ،جوائریش، کاشانی اور عبدالستار بلوچ سپریم ممبران تصور ہوںگے۔
(بابائے بلوچ فکری بورڈ)
﴾بلوچ قومی یکجہتی کونسل ﴿

یہ بھی پڑھیں

فیچرز