باجوڑایجنسی(ہمگام نیوز)باجوڑ ایجنسی میں خاصہ دار فورس کے چیک پوسٹ پر طالبان کا حملہ ہوا ہے –
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب باجوڑ ایجنسی کی تحصیل لوئی ماموند کے علاقے آسمان پٹی میں ٹی ٹی پی سے منسلک طالبان نے پہلے سنائپر گن کے ذریعے فائرنگ کرکے ایک خاصہ دار اہلکار کو ہلاک کردیا جبکہ اس کے بعد خاصہ دار فورس کی اسی چیک پوسٹ پر دھاوا بول کر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں دو مزید اہلکار زخمی ہوئے ـ
حملے کے بعد حملہ آورجائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ بعدازاں حملے کی زمہ داری تحریک طالبان پاکستان کے ترجمان محمد خراسانی نے میڈیا کو بھیجے گئے ایک پیغام میں قبول کر لیا ۔