جمعه, سپتمبر 20, 2024
Homeخبریںبارکھان، رکھنی میں سرکاری آفس کی بلڈنگ پر دستی بم حملہ

بارکھان، رکھنی میں سرکاری آفس کی بلڈنگ پر دستی بم حملہ

بارکھان (ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق بارکھان کے علاقے رکھنی میں نامعلوم مسلح افراد نے ایک سرکاری عمارت کو پر دستی بم سے حملہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق رکھنی میں آج صبح پانچ بجے ایک زوردار دھماکے کی آواز سنی گئی۔ ذرائع کے مطابق نامعلوم افراد نے ایک سرکاری عمارک کو دستی بم سے نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق دھماکے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا ہے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

اب تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے کہ مذکورہ عمارت کس مقصد کیلئے استعمال ہورہا تھااور اسے نشانہ بنانے کے محرکات کیا ہیں۔

حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز