بارکھان(ہمگام نیوز) نمائندہ ہمگام کے اطلاعات کے مطابق پاکستان آرمی ضلع بارکھان کے مختلف علاقوں میں فوجی جارحیت شروع کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی گزشتہ رات 3بجے سے بارکھان و ڈیرہ بگٹی کے گرد و پیش مختلف علاقوں نساو، پیر ء در، سیاخو،سورین کور،کوہ والی،سیاہ گری میں فوجی جارحیت شروع کرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے۔
زرائع کے مطابق فوج کے ہمراہ مقامی مخبروں کے سرغنہ گہور لنڈیانی نادر لنڈیانی نظرو لنڈیانی اور میراحمد شیرانی بھی شامل ہیں۔
ضلع بارکھان کے علاقے جر والی کی طرف سے قابض پاکستانی فوج کے تازہ دم نئے دستے شامل ہوکر مسلسل پیش قدمی کرریے ہیں۔اس فوجی جارحیت میں 300 کے قریب پیدل آرمی اہلکار شامل ہوکر حصہ لے رہے ہیں۔
جبکہ پیدل فوج کو کمک دینے کیلئے اس وقت پاکستانی فضائیہ کے 2گن شپ ہیلی کاپٹرکوہلو کے فوجی چھاونی میں الرٹ پوزیشن پر ہیں۔
اب تک کی اطلاعات کے مطابق مزکورہ علاقوں سے فوج کی جانب ڈھائے گئے مظالم اور جانی و مالی نقصانات کی تفصیلات اب تک معلوم نہ ہوسکی ہے۔