چهارشنبه, سپتمبر 25, 2024
Homeخبریںبارکھان میں زیر تعمیر سڑک اور دو موبائل ٹاورز کے مشینریز...

بارکھان میں زیر تعمیر سڑک اور دو موبائل ٹاورز کے مشینریز دھماکہ خیز مواد سے تباہ

کوئٹہ ( ہمگام نیوز ) آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے ڈسٹرکٹ بارکھان کے علاقے مری بوہڈی کے زیرِ تعمیر روڈ اور دو زیر تعمیر موبائل ٹاورز کے مشینریز کو دھماکہ خیز مواد سے تباہ کردیا ہے.

علاقائی ذرائع کے مطابق گزشتہ چند ہفتوں سے بارکھان کے علاقے مری بوہڈی میں ایک سڑک مقامی ٹھیکیداروں کی زیر نگرانی تعمیر ہو رہا تھا جس کے مشینریز کو نامعلوم مسلح افراد نے دھماکہ خیز مواد سے تباہ کرکے ناکارہ بنا دیا جس کی وجہ سے سڑک کا کام روک دیا گیا ہے

علاقائی ذرائع نے مزید بتایا کہ گزشتہ رات اسی وقت مسلح افراد نے مزکورہ علاقے میں زیرِ تعمیر دو موبائل ٹاورز کے مشینریز کو بھی نقصان پہنچایا ہے انہوں نے مزید بتایا اس حملے کے بعد وہاں موجود مزدور اور ٹھیکیدار کام چھوڑ کر بھاگ گئے ہیں ـ

یہ بھی پڑھیں

فیچرز