کیچ (ہمگام نیوز) پنجگور اور تربت کے درمیانی علاقے بالگتر میں گاڈی پر دھماکے میں کم از کم سات افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
لیویز ذرائع کے مطابق دھماکے میں یونین کونسل بالگتر کے چیئرمین اسحاق یعقوب کی گاڈی کو نشانا بنایا گیا جسے وہ اپنے دیگر چھ ساتھیوں سمیت مارا گیا ہے۔
لیویز ذرائع کے مطابق یونین کونسل بالگتر اسحاق یعقوب کی گاڈی پر نلی بازار کے مقام پر ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے دھماکہ کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کے مطابق دھماکے میں ایک منحرف سرمچار نظام عرف دیدگ ولد واجداد سکنہ نلی بازار بالگتر بھی شامل ہے۔
لیویز کے بقول گاڈی کو اس وقت نشانا بنایا گیا جب وہ چاکر بازار بالگتر سے کسی شادی کے تقریب سے واپسی پر جارہے تھے۔
ہلاک ہونے والوں میں یونین کونسل بالگتر کے چیئرمین اسحاق ولد یعقوب سکنہِ نلی بازار بالگتر، منحرف سرمچار نظام ولد واجداد سکنہ نلی بازار،ابراہیم ولد بدل سکنہ نلی بازار، فدا حسین ولد مومن سکنہ نلی بازار، سرفراز ولد بنڈو سکنہ نلی بازار، سفر خان ولد حیدر سنکہ نلی بازار اور قاسم ولد حکیم سکنہِ پروم شامل ہیں۔