پنجشنبه, فبروري 27, 2025
Homeخبریںبالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا اور کروڑوں روپےکا قرض معافی تنازع

بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا اور کروڑوں روپےکا قرض معافی تنازع

ممبئی (ہمگام نیوز) کانگریس پارٹی کی کیرالا یونٹ نے الزام لگایا تھا کہ بالی وڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے کروڑوں روپے کا قرض معاف کرانے کے لیے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بی جے پی کے حوالے کر دیا تھا، جس کے بعد اس معاملے نے بھارت میں سیاسی رنگ اختیار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق کانگریس نے ایک ٹویٹ کرکے الزام لگایا، “پریتی زنٹا نے اپنا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بی جے پی کے حوالے کر دیا تھا، جس کے بعد بینک کو واجب الادا ان کا 18 کروڑ روپے کا قرض معاف کر دیا گیا۔”

کانگریس کا کہنا تھا کہ پریتی زنٹا نے جس بینک سے قرض لیا تھا وہ اب بند کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے سینکڑوں کھاتے دار اپنے جمع پونجی کے لیے در در بھٹک رہے ہیں۔

بالی وڈ اداکارہ،’ویر زارا’ کی ہیروئین پریتی زنٹا اس الزام سے کافی ناراض ہوئیں۔ انہوں نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک لمبی پوسٹ لکھی، جس میں الزامات کی تردید کی۔

اس پر کانگریس نے اداکارہ سے قرض ادا کردینے کا ثبوت فراہم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔ پارٹی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک پوسٹ میں کہا، “ہم ان ڈپازٹرز کے ساتھ کھڑے ہیں جن کی بچت کی رقم لٹ گئی۔”

یہ بھی پڑھیں

فیچرز