Homeانٹرنشنلبحیرہ جنوبی چین: امریکی بحری جہاز کی متنازعہ حدود میں پٹرولنگ

بحیرہ جنوبی چین: امریکی بحری جہاز کی متنازعہ حدود میں پٹرولنگ

لندن ( ہمگام نیوز) امریکی بحریہ کا کہنا ہے کہ اس کے گائیڈڈ میزائل سے لیس ‘ڈسٹرائیر’ کلاس بحری جہاز نے بحیرہ جنوبی چین کے متنازعہ سمندری حدود میں پٹرولنگ کی ہے۔ امریکی بحریہ کے مطابق یہ پٹرولنگ “آزادی نیوی گیشن” آپریشن کے تحت انجام دی گئی۔

بحریہ کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ “آپریشن کے دوران ‘سمندر میں نقل و حرکت کے حقوق، آزادیوں اور بحری راستوں کے قانونی استعمال ‘ کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا۔امریکی بحری جہاز یو ایس ایس میلیس نے بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرتے ہوئے بحیرہ جنوبی چین میں سمندری نقل و حمل کی آزادی کو یقینی بنایا ہے۔’

آپریشن کے بعد یو ایس ایس میلیس نے متنازعہ علاقے کی حدود سے باہر نکل گیا اورچین کے جنوبی سمندری علاقے میںمعمول کی آپریشن جاری رکھے۔

چین نے تائیوان کے گرد لڑاکا طیاروں اور بحری جہازوں پر مشتمل بیڑے کی مدد سے تین روزہ فوجی مشقوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ ان مشقوں میں تائیوان پر بمباری کی فرضی مشق بھی شامل تھی۔

یہ مشقیں امریکی سپیکر کیون مک کارتھی اور تائیوان کے صدر سائی انگ ون کے درمیان گزشتہ ہفتے ملاقات کے بعد شروع کی گئی۔

Exit mobile version