برازیلیا(ہمگام نیوز) ہفتے کی صبح چار بجے برازیل میں ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 38 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب مسافر بس اپنے راستے سے ہٹ کر ٹرک اور ایک چھوٹی کار سے ٹکرانے کے بع گرینائٹ کے ایک بلاک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں قریب ایک ہائی وے پر آگ لگ گئی۔

یہ واقعہ جنوب مشرقی برازیل میں میناس جیرائس Teófilo Otoni میں پیش آیا۔

بس جس میں ڈرائیور اور کنڈیکٹر کے علاوہ 45 مسافر سوار تھے۔ نامعلوم وجہ سے اس کا ٹائرپھٹ گیا جس سےگاڑی ڈرائیور سے بے قابو ہوگئی اور وہ مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔

فائر ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جو اطلاع دی گئی تھی اس کے مطابق کنارے پر موجود صرف 8 افراد کو بچا لیا گیا۔ ٹرک کے نیچے دب جانے والی کار میں سوار 3 دیگر مسافر بچ گئے۔ اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیور کی جان بھی بچ گئی۔ مرنے والوں کی 38 بتائی گئی ہے۔

قصبے کے فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ ریسکیورز نے بس سے 24 لاشیں نکالی ہیں۔وہ اب بھی زیادہ سے زیادہ متاثرہ علاقوں تک پہنچنے کے لیے کرین کے ذریعے مزید لاشوں کو نکالنے کی کوشش کر

رہے ہیں۔