شنبه, نوومبر 16, 2024
Homeخبریںبرازیل: کورونا کی نئی قسم دریافت، برطانیہ نے سفری پابندیاں عائد کردی

برازیل: کورونا کی نئی قسم دریافت، برطانیہ نے سفری پابندیاں عائد کردی

لندن (ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹ کے مطابق برطانیہ نے جنوبی امریکہ کے متعدد ممالک کے مسافروں پر سفری پابندیاں عائد کردی ہیں۔

برطانیہ میں حکومت نے یہ فیصلہ عالمی وبا قرار دیے جانے والے کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آنے کے بعد کیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق برازیل میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت کی گئی ہے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کا اطلاق کل صبح چار بجے سے ہو گا۔

ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ فوری طور پر اٹھائے جانے والے اقدامات کا مقصد دریافت ہونے والے کورونا کے نئے وائرس کو ملک میں داخل ہونے سے روکنا ہے۔

برطانوی حکومت کی جانب سے کیے جانے والے فیصلے کے تحت ملک میں آنے والے مسافروں کو اپنی کورونا ٹیسٹ رپورٹ دکھانی ہو گی۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز