لندن(ہمگام نیوز) مانیٹرنگ نیوز ڈیسک رپورٹس کے مطابق برطانوی وزیراعظم بوریس جانسن بھی عالمی جان لیوا وبا کورونا وائیرس کا شکار ہوگئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائیٹس پر انہوں نے اپنی ویڈیو جاری کرتے ہوئے کہا کہ مجھ میں کورونا کے ہلکے پھلکے علامات ظاہر ہوئے تھے جس کے بعد میں نے اپنا ٹیسٹ اور طبعی معائینہ کروایا۔
برطانوی وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میرے ٹیسٹ کے نتائج کورونا مثبت آئے ہیں جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ میں بھی اس خطرناک عالمی وبا کا شکار ہوچکا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فی الحال وہ اپنے آپ کو احتیاطی تدابیر کے طور پر آئیسولیشن میں رکھ رہے ہیں، تاہم ویڈیو کانفرنس کے ذریعے وہ خود ہی حکومتی امور چلاتے رہیں گے۔