دوشنبه, سپتمبر 30, 2024
Homeخبریںبریس چابہار کی بندرگاہ میں ایک بہت بڑی وہیل مچھلی کی مردہ...

بریس چابہار کی بندرگاہ میں ایک بہت بڑی وہیل مچھلی کی مردہ جسم دریافت

 

چابہار ( ہمگام نیوز) اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز پیر 27 جون کو ایرانی مقبوضہ بلوچستان کے ساحلی شہر چابہار کے علاقے بریس کی بندرگاہ کے ساحل پر ایک وہیل مچھلی کی ساحل پر تیرتا ہوا مردہ جسم دریافت ہوئی ہے ـ

مچھلی مردہ جسم کو مقامی لوگوں نے دریافت کیا تھا اور حکام کی جانب سے اس بڑی نسل کے معدوم ہونے کی وجہ پر کوئی رد عمل نہیں دیا گیا ہے۔

اس سے قبل 2016 میں چابہار رمین کے ساحل پر پانچ میٹر لمبی اور ایک چھوٹے نسل وہیل کی لاش دریافت ہوئی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی ماہرین نے وہیل کی موت کی وجہ لاوارث ماہی گیروں کے آوارہ جالوں سے تصادم کو قرار دیا ہے۔

بحر بلوچستان کے پانیوں میں آبی جانوروں کی اتنی بڑی انواع کی موجودگی اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ اس سمندر کے ساحلوں پر ان کے لیے وافر خوراک موجود ہے اور یہ ان جانوروں کے لیے ایک اہم مسکن تصور کیا جاتا ہے لیکن متعلقہ حکام کی نااہلی اور غفلت اور ٹرولنگ ان کو تباہ کر دیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز