شنبه, مارچ 7, 2026
Homeخبریںبسیمہ: قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچ شہداء کی قبروں کی...

بسیمہ: قابض پاکستانی فورسز کی جانب سے بلوچ شہداء کی قبروں کی بے حرمتی

بسیمہ (ہمگام نیوز): مقبوضہ بلوچستان کے علاقے بسیمہ کے مقام سیاوزئی میں قابض پاکستانی فورسز نے بلوچ شہداء کی قبروں کی بے حرمتی کرتے ہوئے نہ صرف فائرنگ کی بلکہ مسمار کرنے کی بھی کوشش کی ۔

ذرائع کے مطابق، گزشتہ شام مغرب کے وقت قابض فوجی اہلکاروں نے شہید طارق کریم، شہید عاصم کریم اور شہید ثاقب کریم کی قبروں پر جا کر فائرنگ کی، اور قبریں مسخ کرنے کی کوشش کی۔

یاد رہے کہ شہید طارق کریم اور شہید عاصم کریم کو قابض پاکستانی فورسز نے جبری طور پر لاپتہ کرنے کے بعد حراست میں شہید کر دیا تھا، جن کی مسخ شدہ لاشیں بعد ازاں پھینک دی گئیں۔ جبکہ ان کے بھائی، شہید ثاقب کریم، جلاوطنی کی زندگی آذربائیجان میں گزار رہے تھے، جہاں انہیں بھی پاکستانی ریاست نے ٹارگٹ کر کے شہید کر دیا۔

یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ مزکورہ خاندان کے متعدد افراد گزشتہ برسوں میں قابض ریاستی اداروں، فوجی آپریشنز، جبری گمشدگیوں اور ڈیتھ اسکواڈز کے ذریعے شہید کیے جا چکے ہیں، جو کہ پاکستانی ریاست کی بلوچ نسل کشی کی پالیسی کا ایک تسلسل ہے۔ شہداء کی قبروں کی بے حرمتی ناقابلِ معافی جرم ہے اور اس عمل سے ریاست کی بوکھلاہٹ اور بلوچ مزاحمت سے خوف واضح طور پر ظاہر ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

فیچرز