کراچی ( ہمگام نیوز ) مقبوضہ سندھ کراچی کے علاقہ ملیر میں پولیس کا براہ راست بلوچ یکجہتی کمیٹی بی وائی سی کے مظاہرین پر فائرنگ سے ابتک کے اطلاعات کے مطابق دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یاد رہے بلوچستان بھر میں آج بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مرکزی کال پر تمام شہروں میں احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیاگیا تھا ۔ مختلف شہروں سے اطلاعات ہیں کہ
شال میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی ریلی کے اعلان کے بعد پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے ،دوسری جانب مستونگ، دالبندین، قلات، گوادر اور ملیر میں بھی مظاہرین کو اسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔