اسلام آباد(ہمگام نیوز) اطلاعات ہے کہ پی پی ایل ، پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ جو کہ سرکاری سطح پر تیل اور گیس کی تلاش کا عمل کرتی ہے،اس نے اپنے زیر قبضہ بلوچستان قلات میں مارگینڈ بلاک سے 10 کھرب مکعب فٹ گیس کے ذخائر دریافت ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ یاد رہے اس حوالے سے پی پی ایل پہلے ہی اعلان کر چکی ہے کہ قلات جو کہ مقبوضہ بلوچستان کا سابقہ ریاستی دارالخلافہ ہے، میں مارگینڈ ایکس ون بلاک سے ئائیڈرو کاربن دریافت ہوئی ہے تاہم کمپنی نے اب تک ان ذخائر کے اصل سائز کا اعلان نہیں کیا ہیں ۔ بتایا جاتا ہے کہ 30جون 2019ء کو مارگینڈ ون میں کھدائی کا آغاز کیا گیا تھا۔جہاں 4500 میٹر گہرائی میں ماڈیولز ڈائنامکس ٹیسٹنگ ایم ڈی ٹی سے ہائیڈرو کاربن کی موجودگی کے شواہد ملے ہے ۔ کنویں کے ڈرل اسٹیم ٹیسٹ سے معلوم ہوا ہے کہ ایک دن کی پیدوار 10.7 ملین مکعب فٹ گیس اور 132 بیرل مائع ہوسکتی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ گیس کے ذخائر سے متعلق حتمی اعداد و شمار کنویں کی کھدائی مکمل ہونے کے بعد ہی معلوم ہو سکیں گے۔
اس حوالے سے کمپنی کی جانب سے ابتدائی بیان بھی جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مارگینڈ بلاک کی ساخت پر مبنی ابتدائی تخمینے سے یہ پتہ چلتا ہے کہ اس بلاک میں ایک کھرب مکعب فٹ ذخائر موجود ہیں تاہم مزید کنویں کھودنے سے اس اندازے کی تائید ہو سکے گی،یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ گذشتہ 15 سال میں دریافت ہونے والے یہ گیس کے سب بڑے ذخائر ہیں۔اس سے ایل این جی کم درآمد کرنی پڑے گی اور پاکستان کو900 ملین ڈالر کی بچت ہو گی ۔