یکشنبه, مارچ 8, 2026
Homeخبریںبلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ،دو گرفتار

بلوچستان: مختلف واقعات میں تین افراد ہلاک ،دو گرفتار

( کوئٹہ ( ہمگام نیوز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں پاکستان آرمی اور کارروائی کی فائرنگ کے تبادلے کے بعد تین افراد ہلاک جن کی لاشیں شناخت کیلئے کوئٹہ منتقل کردی گئیں پوسٹ مارٹم کے دوران ایک  کی جیب سے دستی بم برآمد پولیس ذرائع کے مطابق مستونگ کے علاقے کانک میں حساس اداروں اور محکمہ انسداد دہشت گردی کے اہلکاروں نے مسلح کی موجودگی کی اطلاع پر کاروائی کی اس دوران فوسز اور مسلح افراد کے درمیان فائرنگ کاتبادلہ ہوا فائرنگ کے تبادلے میں تین افراد ہلاک ہوگئے کارر و ا ئی میں بھاری تعدادمیں اسلحہ و گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا ہلاک ہونیوالوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جا تا ہے ہلاک شدگان کی لاشیں شناخت کیلئے سول ہسپتال کوئٹہ منتقل کی گئیں جن کی  شناخت شفقت ابراہیم او رعبدالقادر کے نام سے ہوئی ۔ایف سی اور حساس ادارے کی کوئٹہ اور سوئی میں کارروائی دو مشتبہ افراد گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایف سی اور حساس ادارے نے کوئٹہ کے علاقے ایسٹرن بائی پاس پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم سے تعلق کے شعبے میں ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا۔جبکہ دوسری کارروائی ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں کی جہاں سے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کرلیا گرفتار افراد سے مزید تفتیش جاری ہے

یہ بھی پڑھیں

فیچرز