Homeخبریںبلوچستان مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

بلوچستان مختلف واقعات میں چار افراد ہلاک

کوئٹہ(ہمگام نیوز) مستونگ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ایک شخص کو قتل کر دیا اطلاعات کے مطابق مستونگ میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر آغا نواب شاہ کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوئے لاش کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا ۔نوشکی کے علاقے میں 3 افراد نے حملہ کر کے ایک شخص کو زخمی کر دیا یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے میں کلی جما ل الدینی کے قریب تین افراد نے ڈنڈوں اور سریوں سے وار کر کے ایک شخص احمد علی کو زخمی کر دیا اور فرار ہو گئے زخمی کو ہسپتال پہنچا دیا گیا

Exit mobile version